0
Tuesday 14 May 2019 18:01

وزیراعلیٰ کی سوات موٹر وے کو عید سے قبل ٹریفک کیلئے کھولنے کی ہدایات

وزیراعلیٰ کی سوات موٹر وے کو عید سے قبل ٹریفک کیلئے کھولنے کی ہدایات
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات موٹر وے کو عید سے قبل ٹریفک کیلئے کھولنے کی ہدایات دی ہیں اور کہا ہے کہ سوات موٹر وے کے ساتھ سیاحت کی مد میں صوبے کے خزانے کو خاصہ آمدنی حاصل ہوگی۔ سوات موٹر وے کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار سیاحت کے فروغ کیلئے موٹر وے بنائی گئی عیدالفطر کے بعد وزیراعظم عمران خان جس کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے پر اب تک کیے جانے والا کام کا جائزہ لینے کیلئے جلد ہی وہ دورہ کریں گے اور یہ کہ سوات موٹر وے نہ صرف علاقے کی عوام کیلئے فائدہ مند ہوگی بلکہ اس سے صوبے کی معیشت بھی استحکام ملے گا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے عید سے قبل سوات موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہل سوات یلئے یہ خوشحالی کی نوید ہے۔
خبر کا کوڈ : 794210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش