0
Tuesday 14 May 2019 21:40

ملتان، سرائیکستان نوجوان تحریک کے زیراہتمام طارق بشیر چیمہ اور مسلم لیگ (ن) کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، سرائیکستان نوجوان تحریک کے زیراہتمام طارق بشیر چیمہ اور مسلم لیگ (ن) کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان نوجوان تحریک کی طرف سے چوک کمہارانوالہ ملتان میں سرائیکی صوبے کی مخالفت اور وسیب کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر کام کرنے والے چودھری طارق بشیر چیمہ، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ان کے پتلے نذر آتش کئے گئے، مظاہرے کی قیادت سرائیکستان نوجوان تحریک کے چیئرمین مہر مظہر کات اور سرائیکی رہنمائوں ظہور دھریجہ، فادر یونس عالم، عابدہ بخاری، غلام علی شاہ بخاری، سید مطلوب شاہ بخاری، مہر ارشد ہراج، حسن بیگ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرائیکی رہنمائوں نے کہا کہ سرائیکی دشمنی کے ایجنڈے پر طارق بشیر چیمہ اور (ن) لیگ متفق ہیں۔ گذشتہ رات قومی اسمبلی میں فاٹا کی نشستوں کے اضافے کا بل اتفاق رائے سے منظور ہوا جبکہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے محض تحریک پیش ہوئی تو اس پر (ن) لیگ اور طارق بشیر چیمہ نے شور مچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ چور مچائے شور والا معاملہ ہے۔ یہ لوگ ایک صوبہ نہیں بننے دیتے تو دو صوبے کس طرح دیں گے؟ یہ وسیب کو لڑائو اور وسیب پر قبضہ برقرار رکھو کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ (ن) لیگ 5 سال برسر اقتدار رہی، اسے دونوں ایوانوں میں بھاری اکثریت حاصل تھی۔ اُس نے صوبہ کیوں نہ بنایا؟ کیا اُسے سانپ لڑ گیا تھا؟ یہ لوگ وسیب کے لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں، دراصل یہ خود سب سے بڑے بیوقوف اور احمق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ اور ان کی (ق) لیگ مشرف کی گود میں بیٹھی رہی، اُس وقت مشرف چیف ایگزیکٹو تھے یہ بہاولپور ٹو صوبے کا ایگزیکٹو آرڈر بھی جاری کرا سکتے تھے۔ ہم پوچھتے ہیں کہ اُس وقت طارق بشیر چیمہ کیوں خاموش رہا؟

دراصل طارق بشیر چیمہ بھی اس خطے کا دشمن اور غدار ہے، اس کا باپ بھی بہاولپور کا دشمن اور غدار تھا۔ ہم تاریخی واقعہ اپنے وسیب کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ 24 اپریل 1970ء کو پنجاب سرکار نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرید گیٹ بہاولپور پر پرامن احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ کرکے ہمارے وسیب کے لوگوں کو شہید و زخمی کیا تو 27 اپریل کو طارق بشیر چیمہ کے والد انجمن الحاق پنجاب کے نام سے فرید گیٹ پر جشن منایا اور تقریر کرتے ہوئے نہایت بے شرمی کے ساتھ کہا کہ بہاولپور صوبہ آبادکاروں کی لاشوں پر بنے گا۔ اب ہم طارق چیمہ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کس منہ سے بہاولپور کا ماما بن کر آگیا ہے؟ ہم وسیب کے لوگ بہاولپور کے خون کا حساب لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 794256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش