0
Thursday 16 May 2019 11:17

محکمہ اوقاف کی مساجد، مدارس اور درباروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

محکمہ اوقاف کی مساجد، مدارس اور درباروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب سید سعید الحسن شاہ کی صوبہ بھر کے اوقاف زونل ایڈمنسٹریٹرز کو محکمہ کے زیرانتظام مساجد، مزارات، مدارس اور دیگر تنصیبات کے 24 گھنٹے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ صوبہ بھر میں سرپرائز وزٹس کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سعید الحسن شاہ نے کہا کہ مزارات، مساجد اور مدارس کی سکیورٹی کیلئے نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر 24 گھنٹے آپریشنل ہونے چاہئیں۔ صوبہ بھر کے محکمہ اوقاف کے تمام ا فسران و اہلکاران اپنی حاضری کو بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے یقینی بنائیں۔ سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ معمولی غفلت سامنے آئی تو متعلقہ افسران و اہلکاران کیخلاف سخت تا دیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ داتا دربار میں لوگوں کی طرف سے آنیوالے لنگر کی خاص چیکنگ کیلئے گیٹ نمبر 4 اے کے باہر انتظامات، محکمانہ عملہ معائنہ کے بعد کلیئر کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 794529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش