0
Sunday 19 May 2019 14:41

پاکستان میں دہشتگردی دشمن طاقتوں کی مسلط کردہ غیر اعلانیہ جنگ ہے، علماء کرام

پاکستان میں دہشتگردی دشمن طاقتوں کی مسلط کردہ غیر اعلانیہ جنگ ہے، علماء کرام
اسلام ٹائمز۔ چاروں مسالک علماء بورڈ اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام وطن عزیز میں بڑھتی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور امن، اتحاد و یکجہتی کے فروغ کیلئے کل مسالک امن کانفرنس ایوان امیر شریعت مسلم ٹاﺅن لاہور میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی نے کی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و دینی راہنما پیر سلمان منیر سجادہ نشین سمبڑیال شریف، علامہ زبیر احمد ظہیر سربراہ آئی جے آئی، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا یوسف احرار، پیر جمشید احمد نورانی، ڈاکٹر ضیاءالحق اور چاروں مسالک علماء مولانا ڈاکٹر محمود الحسن قاسمی، پیر ولی اللہ شاہ بخاری، مولانا حنیف حقانی، مولانا مفتی غلام حسین نعیمی، مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی، صاحبزادہ احسان الٰہی ظہیر، علامہ وقارالحسنین نقوی، پیر طارق محمود نقشبندی، علامہ ضیاءالرحمن فاروقی، حافظ عنایت حسین جعفری اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے شرکت کی۔

کانفرنس میں امن و امان کے قیام، دہشتگردی اور ہر قسم کی شدت و انتہاء پسندی کی لعنت کے یکسر خاتمہ کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ وطن عزیز میں پے درپے دہشتگردی دشمن طاقتوں کی مسلط کردہ غیر اعلانیہ جنگ ہے، ان حالات میں تمام اسلام پسند اور محب وطن عناصر پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک دشمنوں کے تمام تر ناپاک عزائم اور مکروہ ارادوں کو ملیا میٹ کر دیں اور اسی طرح پوری قوم متحد ہوکر وطن و امن دشمنوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے اور اپنے آہنی عزم سے اسلام و پاکستان دشمنوں کو ناکام و نامراد بنا دیں جو ہم سب کا قومی، دینی و ملی فریضہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 795115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش