0
Wednesday 22 May 2019 09:08

صہیونی آسیب امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں الجھانا چاہتا ہے، لیاقت بلوچ

عید کے بعد مہنگائی اور آئی ایم ایف سے نجات کیلئے تحریک چلائیں گے
صہیونی آسیب امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں الجھانا چاہتا ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ منصورہ میں علماء اور نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی ناکامی، نااہلی اور عوام دشمن اقدامات چھپانے کیلئے اپوزیشن کے خلاف کھسیانی بلی کے مصداق تحقیر آمیز رویہ اختیار کر رہی ہے، گلی محلوں، بازاروں اور مساجد میں مہنگائی کیخلاف عوام دہائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ایک افطار پروگرام سے حکومت کے اوسان خطا اور حواس باختہ ہو گئے ہیں، اپوزیشن کی ہر جماعت اپنی اپنی بنیاد پر احتجاج کا آئینی، جمہوری، پارلیمانی حق رکھتی ہے، جماعت اسلامی کسی اتحاد کا حصہ اور قربانی نہیں، عوام کی ترجمان بنے گی۔
 
لیاقت بلوچ نے کہا کہ افغانستان سے نکلنا امریکہ اور ٹرمپ حکومت کیلئے انتظامی، معاشی اور سیاسی مجبوری بن چکا ہے لیکن امریکہ کی پالیسی سازی پر غالب صہیونی آسیب امریکہ کو اسی خطہ میں الجھائے رکھنے کیلئے خلیج میں سمندری دہشتگردی جنگ شروع کرا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام ان سازشوں کی حقیقت جانے، اتحاد امت ہی صہیونیت کا علاج ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی عیدالفطر کے بعد 15 جون کو فیصل آباد سے مہنگائی، بیروزگاری، آئی ایم ایف کی غلامی کیخلاف عوامی مارچ تحریک کا آغاز کردے گی،عوامی احتجاج غریب، مظلوم اور لاوارث عوام کی مضبوط آواز ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 795613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش