0
Wednesday 22 May 2019 13:23

سرینگر کو عالمی معیار کا سیاحتی شہر بنانے کی کوششیں جاری رہیںگی، سجاد لون

سرینگر کو عالمی معیار کا سیاحتی شہر بنانے کی کوششیں جاری رہیںگی، سجاد لون
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے کشمیر کی دو روایتی جماعتوں کو کشمیری عوام کے جذبات کا استحصال کرنے اور اپنے مفادات کے لئے جھوٹ بولنے کی ان کی طبیعی استعداد کے لئے شدید ہدف تنقید بنایا۔ سجاد غنی لون نے کہا کہ این سی اور پی ڈی پی کا اخلاقی دیوالیہ پن، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی بلند صدا لفاظی آج مضحکہ خیز بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کشمیری قیادت کا ایک طبقہ ہے جو پورے ملک میں بلدیاتی چناؤ کا بائیکاٹ کرنے کیلئے سرخیوں میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ راز فاش ہوتا ہے کہ ایک طرف اعتراف شدہ بائیکاٹ تھا اور دوسری جانب اب اقتدار کی ہوس غالب آچکی ہے۔

سجاد غنی لون نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز کانفرنس کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کو واضح اکثریت حاصل ہے اور یہ جماعت اس شہر میں تبدیلی کے وعدہ پر عملدرآمد جاری رکھے گی، جس کو ان دو روایتی جماعتوں نے یکسر نظرانداز کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں روایتی مین سٹریم جماعتوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیئے کہ سرینگر اب تبدیل ہورہا ہے اور خود اختیاری و جوابدہی کے ہدف کے تحت امید اور مثبت اپروچ کی جانب کروٹ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کو ایک عالمی معیار کا سیاحتی شہر بنانے کی سمت میں کوششیں جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 795641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش