0
Sunday 26 May 2019 21:34

حزب اختلاف کا جنوبی وزیرستان واقعے کے حقائق پارلیمان کے سامنے لانے کا مطالبہ

حزب اختلاف کا جنوبی وزیرستان واقعے کے حقائق پارلیمان کے سامنے لانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں فوج کے ساتھ تصادم پر سیاسی جماعتوں کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور حزب اختلاف نے واقعے کے حقائق پارلیمان کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کا خاڑ کمر کے بدترین واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کے تمام حقائق پارلیمان کے سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پر سیاست قومی جرم ہوگا، تمام محب وطن صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے فوری اپنا کردار ادا کریں، اپنے گھر میں لڑائی، فساد اور افراتفری کا دشمنوں کو فائدہ ہوگا، خدارا پاکستان کے لئے اختلاف رائے کو دشمنی نہ بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بندوقوں سے مسئلے حل نہیں ہو سکتے، سیاسی رہنمائی میں مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے، پاکستان اس نوعیت کے سانحات کا متحمل نہیں ہو سکتا، حالات کی نزاکت، تدبر، سمجھداری اور قومی مفاد کی پاسداری کی متقاضی ہے۔ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون مریم نواز شریف نے کہا کہ ‏ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے، خون بہا ہے  تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیئیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ‏محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقت ور ہیں، کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوازیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟۔ مریم نے یہ بھی لکھا کہ اللہ پاکستان پر رحم کرے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری دنیا میں لوگوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے اور انہیں روکنا اشتعال کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، آج عام آدمی ریاست اور حکومت کے ہاتھوں خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج بلاول کے آئی ایس پی آر مخالف بیان سے ثابت ہوگیا کہ ان میں 71 والے بھٹو کی روح آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد افغان سرحد محفوظ کی گئی تھی، اس ملک میں دہشت گردی کی جنگ میں 70 ہزار سے زائد شہری اور فوجیوں نے شہادتیں حاصل کی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 796413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش