0
Monday 27 May 2019 18:56

حضرت علی (ع) کے سوا کعبہ میں ولادت کی سعادت کسی کو نہیں ملی، مجاہد عبدالرسول

حضرت علی (ع) کے سوا کعبہ میں ولادت کی سعادت کسی کو نہیں ملی، مجاہد عبدالرسول
اسلام ٹائمز۔ اتحاد بین المسلمین کے مرکزی رہنما مذہبی سکالر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا ہے کہ تاریخ اسلام شہادتوں سے بھری پڑی ہے لیکن جیسی شہادت کا منظر مسجد کوفہ نے خیر البشر محمد مصطفی کی محبوب ہستی حضرت علی ابن ابی طالب کے سر اقدس پر ضرب لگنے کے بعد دیکھا، اس کی مثال تاریخ انسانیت پیش کرنے سے قاصر ہے۔ حضرت علی اپنی ولادت سے رسول کی رحلت تک آزمائش کے ہر گھڑی جنگ کے ہر میدان اور امور مملکت میں ہادی برحق سرورِ کونین حضرت محمد کیساتھ ساتھ رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد یارسول اللہ بیگم کوٹ لاہور میں ’’شان مولا علی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سنی تحریک کے رہنما شیر محمد مجتبائی، پیر سید افضال حسین شاہ، پیر سید عثمان شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ محمد آصف عطاری، غلام عباس عطاری، محمد فیصل چشتی نے حضور (ص) کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا کہ حضرت علی(ع) سے پہلے کسی کی بھی خانہ کعبہ میں ولادت نہیں ہوئی اور یہ وہ فضیلت ہے جو خدا نے ان کیلئے مخصوص فرمائی تاکہ لوگوں پر آپ کی جلالت، عظمت اور مرتبت کو ظاہر کرے اور آپ کے احترام کا اظہار ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان 40 ہجری کی 19ویں شب تھی۔ جب مولائے کائنات حضرت علی ابن بی طالب اپنی بیٹی حضرت ام کلثوم کے یہاں افطار کیا افطار کے بعد شب بھر عبادت میں مصروف رہے اور بار بار آسمان کی طرف دیکھتے اور فرماتے واللہ یہ وہی شب ہے جس کی رسول اکرم  نے خبر دی تھی۔ جب نماز صبح کیلئے مسجد کوفہ میں جانے لگے تو بطخوں نے راستہ روکا اور اپنی زبان میں نوحہ پڑھنے لگیں لیکن آپ رسول اکرم  کی پیش گوئی کو یاد کرتے بطخوں کی چیخ و پکار میں اپنا دامن چھڑا کر مسجد کی جانب چل پڑے۔ نماز شروع کی اور سجدہ خالق میں سر جھکایا تو ابن ملجم نے سر اقدس پر وار کیا، حضرت علی  یہ قربانی رہتی دنیا کیلئے مثال بن گئی آج بھی امت حضور علیہ السلام کے صحابہ کی اطباع کرکے دنیا اور آخر ت کی کامیابیاں سمیٹ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 796582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش