0
Tuesday 28 May 2019 21:08

پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز نے عید سے پہلے کرایوں میں اضافہ کر دیا

پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز نے عید سے پہلے کرایوں میں اضافہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا، اب لاہور سے کراچی کا دوطرفہ کرایہ 14 ہزار سے بڑھ کر 31 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اور نجی فضائی کمپنیوں نے عالمی منڈی میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی بے قدری کے باعث اچانک کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ فضائی کمپنیوں نے لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور کے درمیان چلنے والی پروازوں کے کرائے بڑھا دیئے ہیں۔ پی آئی اے کے لاہور سے کراچی کے دوطرفہ ٹکٹ کی قیمت 34 ہزار روپے سے زیادہ ہوگئی، ائیربلیو کا لاہور سے کراچی کا ریٹرن ٹکٹ 35 ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہونے لگا، سیرین ائیر کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ 39 ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ائرلائن نے ٹکٹوں میں اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے، ائیربلیو اور سیرین ائیر کی جانب سے اندرون ملک فلائیٹ آپریشن کیلئے طیاروں کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 796777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش