0
Friday 31 May 2019 00:04

کوئٹہ، خودکش حملہ آور کی امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

کوئٹہ، خودکش حملہ آور کی امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پولیس اہلکار نے خودکش حملہ آور کی امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے نصرالاضحی امام بارگاہ میکانکی روڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود پولیس اہلکار نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشکوک افراد کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے جسم پر موجود خودکش جیکٹ ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 797142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش