0
Saturday 1 Jun 2019 12:11

پشاور میں انسداد پولیو مہم میں پولیس کی عدم دلچسپی

پشاور میں انسداد پولیو مہم میں پولیس کی عدم دلچسپی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں انسداد پولیو مہم میں پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث صوبائی ٹاسک فورس کے سربراہ نے پولیس سربراہ کو خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کر دیا، خط میں پولیس سے تعاون کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں سمیت 62 افراد ہلاک ہوچکے ہیں مگر پھر بھی جمعہ کو ہونے والے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں پولیس افسران شریک نہیں ہوئے، یہ اجلاس 23مئی کو ہونا تھا مگر اسے کچھ وجوہ کی بنا پر اسے 31 مئی جمعہ کو منعقد کیا گیا۔ سینئر حکام کے مطابق اجلاس کی تبدیلی سے آگاہ کردیا گیا تھا مگر پھر بھی اجلاس میں پولیس حکام کی نمائندگی نہیں ہوسکی جبکہ آئی جی خیبر پختونخوا (کے پی کے) بھی ٹاسک فورس کے ایک اہم رکن ہیں۔

اجلاس میں پولیس افسران کی عدم شرکت کے علاوہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلعی ہیلتھ افسران کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے گئے، حکام نے بتایا کہ ضلعی ہیلتھ افسران کی اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے۔ اجلاس کے دوران ضلعی ہیلتھ افسران کو ہدایات دی گئیں کہ وہ آئندہ ہونے والی انسداد پولیو مہم میں اپنی کارکردگی کو یقینی بنائیں، صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں پولیو وائرس کے خاتمے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور اس میں مقامی حکومت کے ممبران کو بھی شامل کرنے پر زور دیا گیا۔ واضح رہے کہ 2019ء کے ابتدائی 5 ماہ میں پولیو کے 20 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 14 کیس خیبر پختونخوا کے ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب میں 3، 3 پولیو کیس کی تصدیق کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 797379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش