0
Saturday 1 Jun 2019 16:27

شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایکسچینج کمپنیوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا

شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایکسچینج کمپنیوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایکس چیچنج کمپنیوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہے۔ نیب رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین قاسم قیوم اور فضل داد نے ایکسچینج کمپنیوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ایکس چینج کمپنیوں نے 37 کروڑ سلمان شہباز اور دیگر کے اکاﺅنٹ میں جمع کرائے۔شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہے، شہباز شریف خاندان کو باہر سے رقوم بھیجنے والی کمپنیوں سے ان کے فرنٹ مین بھی لاعلم نکلے۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا شہباز شریف خاندان کو باہر سے رقوم بھیجنے والی کمپنیوں کو فرنٹ مین قاسم قیوم اور فضل داد نے پہچاننے سے انکار کر دیا ہے، قاسم قیوم کزن شاہدرفیق کی ایک کمپنی عثمان انٹرنیشنل کو ہی پہچان سکا جبکہ فضل داد نے کسی بھی ایکسچینج کمپنی سے متعلق مکمل لاعملی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ ان ایکس چینج کمپنیوں نے 37 کروڑ سلمان شہباز اور دیگر کے اکاﺅنٹ میں جمع کرائے ہیں، کیس میں نیب کو دس غیر ملکی منی ایکس چینجرز کا ریکارڈ مل چکا ہے۔ برطانیہ کی چار اور دبئی کی 6 منی ایکسچینج سے رقوم منتقل ہوئیں، اور یہ رقوم شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز کو بھیجی گئیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق دبئی میں الحسین، الزرونی، ملٹی نیٹ ٹرسٹ ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں جبکہ برطانیہ میں میاں انٹرنیشنل،عثمان انٹرنیشنل،ایف ایکس کرنسی اورکروس بار شامل ہے. رپورٹ میں کہا گیا شریف فیملی نے مختلف ملازمین کے نام پر بے نامی کمپنیاں بنا رکھی ہیں، منی لانڈرنگ کی زیادہ تر رقوم بے نامی کمپنیوں میں ٹرانسفرکی جاتی تھیں۔ یاد رہے قومی ادارہ احتساب (نیب) کی زیر حراست 2 ملزمان قاسم قیوم اور فضل داد کے انکشافات کے بعد حمزہ شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ قاسم قیوم منی چینجر کا غیر قانونی کاروبار کرتا تھا قاسم نے غیر قانونی طور پر اکاﺅنٹ میں ڈالرز اور درہم منتقل کیے۔ رقم شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز کے اکاﺅنٹ میں منتقل کی گئی۔ دوسرا ملزم فضل داد عباسی شریف گروپ کا پرانا ملازم ہے، ملزم فضل داد سلمان شہباز کے پاس 2005 سے کام کر رہا تھا، فضل داد مختلف لوگوں سے رقوم جمع کر کے قاسم قیوم کو پہنچاتا تھا اور قاسم مشکوک ٹرانزیکشنز سے رقوم شہباز خاندان کو منتقل کرتا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 797414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش