0
Sunday 2 Jun 2019 22:01

تجارتی پالیسیاں تاجر برادری کی مشاورت سے بنائی جائیں، عمران خان

تجارتی پالیسیاں تاجر برادری کی مشاورت سے بنائی جائیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صنعت و تجارت کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسیاں تاجر برادری اور کاروباری طبقے کی مشاورت سے بنیں تاکہ کاروبار میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے معروف صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لیے حکومت کاروباری طبقے کیلیے سہولت کار کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کا اعتماد حاصل کرنا ہمارے لیے اہم ہے اسی لیے میں آپ سے ملتا رہتا ہوں۔ عمران خان نے کاروباری برادری کو حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ بھی دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت  ٹیکس کی وصولیوں کے نظام پر کاروباری طبقے کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کر رہی ہے۔ تاجر برادری کے وفد نے  آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی پیش کیں جن کو وزیراعظم نے سراہا۔
 
خبر کا کوڈ : 797616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش