0
Tuesday 4 Jun 2019 12:35

لاہور، زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف میں ہوگا

لاہور، زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف میں ہوگا، شہر میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیگی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کریں گے جبکہ خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی، ممبر رویت ہلال کمیٹی علامہ ڈاکٹرمحمد حسین اکبر،ڈاکٹر عبدالغفور راشد سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوں گے، اجلاس میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادت لی جائیگی جس کے بعد وہ شہادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیگی، عیدالفطر کا اعلان صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 797868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش