0
Wednesday 5 Jun 2019 17:30

بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ کے متعلق جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہا ہے، آئی ایس پی آر

بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ کے متعلق جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہا ہے، آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی جعلی میڈیا ہماری مرضی سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر اپنی مرضی کے تجزیے کرنے میں مصروف ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جعلی میڈیا ہماری مرضی سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کے اعلان پر تجزیے کرنے میں مصروف ہے، بھارت نہ بھولے ہم وہی فوج ہیں جنہوں نے اسی دفاعی بجٹ کے ساتھ 27 فروری کا آپریشن کیا تھا، ہم جواب دینے کی پوری اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فوج نے اسی بجٹ کے ساتھ 27 فروری کو بھرپور جواب دیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ نہیں بلکہ ایک قوم کا مضبوطی کے ساتھ اپنی فوج کے پیچھے کھڑے ہونا ہے، بجٹ اہم نہیں ہے بلکہ عزم اور حوصلہ اہمیت رکھتا ہے، افواج پاکستان کے عزم کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 798026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش