0
Friday 7 Jun 2019 21:23

شبیر شاہ، آسیہ اندرابی اور مسرت عالم مسلسل این آئی اے کی تحویل میں

شبیر شاہ، آسیہ اندرابی اور مسرت عالم مسلسل این آئی اے کی تحویل میں
اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ایک عدالت نے مقبوضہ کشمیر کے مزاحمتی رہنماؤں شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور مسرت عالم کو انتہاپسندی کی مالی معاونت کرنے کے 2008ء کے ایک معاملے میں 10 روز کے لئے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی تحویل میں دیا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ان تینوں کو سپیشل جج راکیش سیال کی عدالت میں حراست میں لیا اور اُن کے 15 روزہ حراستی پوچھ گچھ کی اجازت طلب کی۔ ایڈوکیٹ  ایم ایس خان جو ملزموں کی طرف سے پیش ہورہے ہیں نے بتایا کہ آسیہ اندرابی اور شبیر احمد شاہ الگ معاملوں میں پہلے ہی حراست میں تھے جبکہ مسرت عالم کو جموں کشمیر سے نئی دہلی ٹرانزٹ ریمانڈ پر لایا گیا۔

بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے 2018ء میں کشمیر میں مزاحمتی رہنماؤں اور عسکریت پسندی کی مالی معاونت کے معاملے میں سید صلاح الدین اور دیگر 10 رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا تھا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق کی 30 مئی 2017ء کو درج کیا گیا تھا اور پہلی گرفتاری 24 جولائی گزشتہ برس عمل میں لائی گئی۔ ادھر شبیر شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ نے منگلوار کی صبح انہیں فون پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے خاوند کو 2017ء کے ایک کیس میں دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر بلقیس کے بقول میں نے مذکورہ افسر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے خاوند پہلے سے ہی تہار جیل میں مقید ہے تو بھلا آپ دوبارہ ان کو کیسے گرفتار کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ میرے خاوند کو منگلوار کی صبح این آئی اے پٹیالہ کورٹ میں پیش کیا گیا جبکہ اُن پر پہلے سے جو کیس عائد ہیں اُس کے مطابق انہیں 16 جون کو عدالت میں حاضر ہونا تھا۔ خیال رہے سینئر حریت لیڈر شبیر احمد شاہ گزشتہ سال سے تہار جیل میں مقید ہیں۔ انہیں بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے مالی فنڈنگ کے سلسلے میں حراست میں لے لیا تھا۔ موصوف کے علاوہ حریت کے کئی لیڈران بھی فی الوقت تہار جیل میں مقید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 798261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش