0
Monday 10 Jun 2019 10:22

حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کو ہٹا نہیں سکتی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کو ہٹا نہیں سکتی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کو ہٹا نہیں سکتی، جسٹس فائز عیسیٰ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے۔ کیمبرج یونیورسٹی میں طلبا ء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپنے ججز پر اعتماد کریں وہ انصاف کریں گے، حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کو ہٹا نہیں سکتی، جسٹس فائز عیسیٰ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے، ہم پاکستان میں عدالتوں میں اصلاحات لا رہے ہیں جبکہ انصاف یقینی بنانا میری اولین ذمہ داری ہے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے لندن میں جائیدادوں پر منی ٹریل طلب کریں گے؟ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے اس پر یہاں کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان میں انصاف کی فراہمی کی بہتری کیلئے ماڈلز کورٹس کے نتائج بہتر برآمد ہوئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مارشل لا، جمہوریت اور دیگر نظام آنے کے باوجود ہم آج تک قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، انصاف کا تقاضا ہے کہ سزا دیتے وقت مجرم کی فیملی اور اس کے حالات کو مد نظر رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں نظام پوری طرح کام نہ کر رہا ہو تو اس میں عدلیہ کا کوئی قصور نہیں، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہمارا معاشرہ جدوجہد کر رہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام حالات کو مدنظر رکھا جائیں، ایک وکیل کی قانون سے آگاہی بھی ضروری ہے، دوران سماعت دلائل مختصر، اچھے اور مدلل ہونے چاہئیں، پاکستان میں برطانیہ کے برعکس عدلیہ میں ویٹو پاور کا رواج نہیں، ہم کم وسائل کے باوجود انصاف کی فراہمی کیلئے سخت جدوجہد کررہے ہیں۔

چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے کہا کہ بطور وکیل قانون کی جو روح ہے ہمیں اس کو دیکھنا چاہیے، ایک غیر ملکی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں دو ریاستیں پاکستان اور اسرائیل مذہب کے نام پر بنی ہیں، اسی طرح 2 نئی ریاستیں ایک ساؤتھ سوڈان اور دوسری ایسٹ تیمور کرسچن ریاستیں بنی ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ کیمرج یونین کے مستقل رکن ہیں جب کہ انہوں نے طلبا کو پاکستان میں قانون سازی اور امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 798636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش