0
Monday 10 Jun 2019 10:25

بلتستان سیاحوں سے بھر گیا، ہوٹل کم پڑ گئے، خیمہ بستیاں آباد

بلتستان سیاحوں سے بھر گیا، ہوٹل کم پڑ گئے، خیمہ بستیاں آباد
اسلام ٹائمز۔ بلتستان ملکی و غیر ملکی سیاحوں سے بھر گیا، ہوٹلوں میں جگہ کم پڑ گئی، سیاحوں نے میدانوں اور پارک میں خیمے نصب کر دیئے، شہر کی رونقیں بڑھ گئی ہیں، تفریحی مقامات پر خیمہ بستیاں آباد ہو گئیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ بلتستان زمین پر جنت کا ایک ٹکڑا ہے، یہاں کی آب و ہوا، ماحول، قدرتی حسن اپنی مثال آپ ہے اور لوگ بےحد ہی مہمان نواز ہیں، ہوٹلوں کے ریٹس نہایت ہی مناسب ہیں، ہم ملک کے مختلف مقامات کی سیر کر چکے ہیں، تمام جگہوں سے مناسب ریٹس سکردو میں ہیں، ہمیں کوئی شکایت نہیں ہے، سکردو روڈ پر کام کی وجہ سے تھوڑی دقت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اور کوئی مسائل نہیں ہیں، روڈ پر جس رفتار سے کام جاری ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ شاہراہ بہت جلد مکمل ہو گی، زیر تعمیر شاہراہ بلتستان دیکھنے کا مزہ ہی نرالہ ہے، ہم اپنے دوستوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر سیر کرنی ہے تو بلتستان کی کریں، یہاں کے لوگ بے پناہ محبت کرنے والے ہیں، جگہ جگہ پر استقبالیہ دیا گیا، یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی ناقابل فراموش ہے۔
خبر کا کوڈ : 798638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش