0
Tuesday 11 Jun 2019 17:24

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے بعد کراچی میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے بعد کراچی میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری
اسلام ٹائمز۔ لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو گرفتار کئے جانے کے بعد شہر کے تمام علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر کلیم امام نے کراچی کے تمام ضلعوں میں ایس ایس پیز کو احکامات دیتے ہوئے تمام علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنی حدود میں پٹرولنگ پر نکلیں۔ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی پر پولیس کو ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔

خیال رہے کہ  اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن ایم کیو ایم کے بانی کو گرفتار کرلیا ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے آج صبح 8 بجے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد بانی ایم کیو ایم مقامی پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں، ان کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔ نفرت پھیلانے کے جرم میں انہیں 6 ماہ سے 3 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 798977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش