0
Wednesday 12 Jun 2019 10:34

کراچی میں آج سے 4 روزہ گرمی کی نئی لہر کا امکان

کراچی میں آج سے 4 روزہ گرمی کی نئی لہر کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج سے 4 روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 4 روزہ گرمی کی نئی لہرکی پیش گوئی کردی۔ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کی وجہ سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کے سبب غیر معمولی گرمی پیدا ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا ہفتہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے جبکہ نمی کا تناسب غیرمعمولی طور پر بڑھنے سے شدید گرمی اور لو کے تھپیڑے چلنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 799079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش