0
Wednesday 12 Jun 2019 11:04

جی بی میں پی ٹی وی کے بیورو آفس کے قیام کا اعلان

جی بی میں پی ٹی وی کے بیورو آفس کے قیام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فردوس عاشق نے سکردو میں سو کلوواٹ شارٹ ویو کا ریڈیو سٹیشن قائم کرنے اور پی ٹی وی پر شینا، بلتی زبان میں نشر ہونے والی خبروں کو برقرار رکھنے، جی بی میں پی ٹی وی کا بیورو آفس قائم کرنے کا اعلان کیا۔ گورنر نے ریڈیو پاکستان کے مسائل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گارگل اور لداخ میں سو کلوواٹ شارٹ ویو  کا سٹیشن قائم کیا ہے جس کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈے نشر کیے جاتے ہیں جس کی کوریج بلتستان تک ہے، بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے سکردو میں بھی سو کلوواٹ شارٹ ویو کا ریڈیو سٹیشن قائم کیا جائے۔ جی بی میں پی ٹی وی کا کوئی مستقبل نمائندہ نہیں بلکہ عارضی ملازمین رکھے گئے ہیں۔ گورنر کی درخواست ۔پر  فردوس عاشق نے یقین دہانی کرائی کی گلگت بلتستان میں پی ٹی وی کا بیورو آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ سکردو میں سو کلوواٹ شارٹ ویو کا ریڈیو سٹیشن قائم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 799098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش