0
Saturday 15 Jun 2019 17:22

بلتستان یونیورسٹی کی مارک شیٹ پر بلتی رسم الخط کا استعمال

بلتستان یونیورسٹی کی مارک شیٹ پر بلتی رسم الخط کا استعمال
اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی نے مارک شیٹ میں بلتی رسم الخط کا استعمال شروع کر دیا، یونیورسٹی کا یہ اقدام مقامی زبانوں کے فروغ اور ان کی ترویج میں اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ شعبہ امتحانات طرف سے پہلی مرتبہ مارک شیٹ کا اجراء کر دیا گیا، دیدہ زیب کاغذ پر مبنی مارک شیٹ پاکستان پرنٹنگ پریس سے چھپوائی گئی ہے، جس پر انگریزی، اردو کے ساتھ بلتی رسم الخط کا بھی استعمال کیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی یونیورسٹی کی مارک شیٹ پر مقامی زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بلتی رسم الخط دنیا کی ان چند زبانوں میں شمار ہوتی ہے جس کی بقاء خطرے میں ہے کیونکہ رسم الخط کا استعمال نہ ہونے کی وجہ سے یہ ختم ہو رہی ہے، تاہم مقامی سطح پر بعض لوگوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بلتی رسم الخط کی کلاسسز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جہاں لوگوں کو بلتی رسم الخط سکھائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 799660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش