0
Saturday 15 Jun 2019 22:23

سندھ حکومت نے عام شہریوں اور کاروباری افراد پر ٹیکسوں کا نیا بم گرا دیا

سندھ حکومت نے عام شہریوں اور کاروباری افراد پر ٹیکسوں کا نیا بم گرا دیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے عام شہریوں، کاروباری افراد پر ٹیکسوں کا نیا بم گرا دیا اور اربوں روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، آن لائن سروسز ہوں یا فنی تعلیم کے ادارے، مسجد، مدرسہ، امام بارگاہ، مندر، چرچ یا ٹرسٹ ٹیکس سب کو دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 20-2019ء کے لئے سندھ کا بجٹ میزانیہ جاری کردیا، سندھ حکومت نے مجوزہ فنانس بل دو ہزار انیس بیس میں اربوں روپے کے نئے ٹیکس متعارف کرادیئے۔ مجوزہ فنانس بل میں آن لائن موٹرسائیکل، کار، ٹیکسی سروس پر جی ایس ٹی عائد کرنیکی تجویز جبکہ کچرا اٹھانے اور ری سائیکلنگ پر بھی سیلز ٹیکس آن سروسز عائد ہونے امکان ہے۔ رہائشی فلیٹس پر مجموعی مالیت کا ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا جبکہ پروفیشنل ٹیکس کی شرح 500 سے بڑھا کر 1500 کرنے اور کمپنیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھا کر 1500 سے لے کر 30 ہزار تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے فنی تعلیم کے تمام اداروں پر جی ایس ٹی آن سروسز کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسجد، مدرسہ، امام بارگاہ، مندر، گرجا گھر ٹرسٹ پر 500 روپے ٹیکس کی تجویز دی ہے۔ فنانس بل میں غیرمنقولہ جائیداد پر ڈیڑھ فیصد کی شرح سے ٹیکس کے نفاذ اور پانی کی بورنگ، تعمیراتی مشینری کرائے پر دینے پر بھی جی ایس ٹی آن سروسز اور پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز پر سالانہ 5 ہزار ٹیکس کی تجویز ہے۔ مجوزہ فنانس بل دو ہزار انیس بیس کے مطابق آن لائن اشیاء کی خریدوفروخت پر صوبائی جی ایس ٹی وصول کیا جائیگا اور انوائس کا اجراء نہ کرنے پر کاروبار منجمد کردیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 799709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش