0
Sunday 16 Jun 2019 11:20

پی کے 106 جمرود، اے این پی کی خواتین رہنماؤں کا ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز

پی کے 106 جمرود، اے این پی کی خواتین رہنماؤں کا ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات پر اگرچہ تاحال بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں تاہم اس کے باوجود سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے عوامی رابطوں میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی بھی پیش پیش ہے جس نے  پی کے 106 جمرود کیلئے نامزد قبائلی ضلع خیبر کی پہلی خاتون امیدوار ناہید آفریدی کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ صوبائی نائب صدر شازیہ اورنگزیب اور صوبائی جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر شاہین ضمیر کی زیر نگرانی اے این پی کی خواتین رہنماؤں نے ٹیڈی بازار، سپیراہ، ورمنڈومیلہ، سورکمر اور نئی آبادی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ڈور ٹو ڈور مہم چلائی۔ اس موقع پر خواتین سے اپیل کی گئی کہ الیکشن میں اے این پی کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں کیونکہ پختونوں کی صحیح معنوں میں ترجمانی صرف عوامی نیشنل پارٹی ہی کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 799790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش