0
Sunday 16 Jun 2019 13:09

بلوچستان کابینہ کا اجلاس، کل بجٹ کی منظوری دی جائے گی

بلوچستان کابینہ کا اجلاس، کل بجٹ کی منظوری دی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت 19 جون کو آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ پیش کرے گی، جس میں صحت، تعلیم اور امن و امان کو ترجیح دی گئی ہے۔ بلوچستان کابینہ کا اجلاس 17 جون کو وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 19 جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت، تعلیم اور امن و امان کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں بے روزگار نوجوانوں کے لئے نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔

دیگر ذرائع نے بتایاکہ آئندہ مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں شعبہ صحت میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے 900 نئی آسامیاں مشتہر کرنے اور 3ارب 50کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراوں پر ٹراما سینٹرز، میڈیکل اینڈ رسپونس سینٹرز کے قیام کی تجویز شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کو ادویات اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 60،60 لاکھ روپے دیئے جانے کی تجویز زیرغور ہے، وزیرخزانہ ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ شعبہ صحت میں اصلاحات سے نمایاں تبدیلی آئیگی۔ آسامیاں مشتہر کرنے کا مقصد گذشتہ پانچ سالوں سے غیر فعال شہید بےنظیر اسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹروں سمیت 35پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی، صوبے کے تمام بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں مزید 5، 5ٹیکنکل عملے کو تعینات کرنے کی تجویز شامل ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 799811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش