0
Tuesday 18 Jun 2019 21:53

سرینگر کی ثقافت اور عظمت ختم ہونے کے دہانے پر ہے، رنزو شاہ

سرینگر کی ثقافت اور عظمت ختم ہونے کے دہانے پر ہے، رنزو شاہ
اسلام ٹائمز۔ کشمیر سوسائٹی اور کشمیر ڈیویلپمنٹ کے چیئرمین خواجہ فاروق رنزو شاہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی عظیم ثقافت، اعلٰی تمدن کردار کو چند مسائل، تنازعات، محض 3 فیصد ووٹ بنک کی نظر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عالمی میراث، اثاثہ اور وراثت جیسے کہ زبرون، تخت سلیمان، کوہ ماران جوکہ محکمہ پہاڑ اور ندی نالوں کی دیکھ بھال کے ماتحت آتا ہے، اس پر فوری اور ہنگامی بنیادوں پر توجہ دینے کی اشد  ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 70 سال کے نامسائد حالات کے باعث عالمی ثقافتی وراثت جو کہ سرینگر کے  شہر خاص میں واقع پذیر ہیں، کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

خواجہ فاروق نے کہا کہ خصوصی طور پر جھیلوں و ندی نالوں کو جیسے کہ عالمی مقبولیت یافتہ سیاحتی جھیل ڈل، آنچار لیک، نالہ مارن یا تو عدم توجہی کا شکار ہوا ہے یا مجرمانہ غفلت شعاری سے اس کی میراث و ثقافتی  کردار کو 1947ء سے ہی ختم کیا جارہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سابقہ حکومتوں کی طرح محض نعرے بازی کی بجائے موجود حکومت یہاں کی میراث، تمدن و تہذیب اور ثقافت  کو بچانے کے لئے  عملی طور اقدامات اٹھائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 800102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش