0
Thursday 20 Jun 2019 19:37

مردان، خواجہ سراؤں پر فائرنگ کے الزام میں دو ملزمان گرفتار

مردان، خواجہ سراؤں پر فائرنگ کے الزام میں دو ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مردان پولیس نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں ڈی پی او سجادخان نے جمعرات کے روز ایس پی آپریشن مشتاق خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایاکہ ملزمان رشید ولد ملنگ ساکن فضل حق کالج اورحمزہ ولد زاہد ساکن محب بانڈہ نے جھنڈے کے بھرے بازار میں سرشام خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خواجہ سرا ارمان عرف کالجے اور فرمان عرف سپوگمئی زخمی ہوگئے تھے۔ ڈی پی او سجادخان نے بتایاکہ وجہ عناد خواجہ سرا ارمان عرف کالجے اور ملزم رشید کے مابین واقع سے چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پی آپریشن کو سونپ دیاگیا تھا، جس پر ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی منظور خان اورپولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو پستول 30 بور سمیت گرفتارکرلیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے، تاہم ابتدائی طورپر ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ڈی پی او نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ انہوں نے خود زخمی خواجہ سراؤں کی عیادت کی ہے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں کو بہتر علاج ومعالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جنسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے اوراس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ملزمان کو گرفتار کرنے والے پولیس پارٹی کے لئے انعامات اور توصیفی اسناد کا انعام کیا۔
خبر کا کوڈ : 800624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش