0
Thursday 27 Jun 2019 08:46

حریت کانفرنس سے مذاکرات کی باتیں محض قیاس آرائی ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

حریت کانفرنس سے مذاکرات کی باتیں محض قیاس آرائی ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مزاحمتی رہنماؤں کی جانب سے بات چیت میں شمولیت اختیار کرنا محض قیاس آرائی ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس سلسلے میں حریت کانفرنس نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ گورنر نے چند روز قبل اس بات کا خلاصہ کیا تھا کہ حریت رہنما بی جے پی کے ساتھ بات چیت کے خواہاں ہیں، تاہم یہ سب قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ این سی کے صدر نے بتایا کہ حریت والوں نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کو حل کرنے کی خاطر بات چیت ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ حریت لیڈران بات چیت کا حصہ بن کر مسائل کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 801775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش