0
Sunday 30 Jun 2019 12:55

مسلم لیگ نون کے نو ایم این اے فاروڑڈ بلاک کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید

مسلم لیگ نون کے نو ایم این اے فاروڑڈ بلاک کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون کے نو ایم این اے فاروڑڈ بلاک کیلئے تیار ہیں یہ تعداد بیس بھی ہوسکتی ہے، تسلیم کیا کہ لوگ ہم سے خوش نہیں، لیکن اس کے باوجود لوگ موازنہ کرنے کے بعد عمران خان کو نمبر دیتے ہیں۔ عوام سمجھتے ہیں عمران خان چوروں اور لٹیروں سے بہتر ہیں۔ مریم نواز نے پارٹی پر قبضہ کرلیا ہے، نواز شریف کی گرپ پارٹی پر مضبوط ہے، مریم نواز کہتی ہیں میثاق جمہوریت میثاق مذاق ہے، میثاق جمہوریت میثاق مصیبت میں تبدیل ہوجائےگی، یہ سارے لوگ بےوقوف ہیں جلسہ کر رہے ہیں، ساری اپوزیشن جانتی ہے کہ پاک فوج عمران خان کی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ نوازشریف اور شہبازشریف اور زرداری نے ملک کو لوٹا، غریب آدمی کے لیے گیس، بجلی،آٹا، دال اور گھی مسئلہ بن چکا ہے، یہ لوگ کہتے تھے بجٹ پاس نہیں ہوگا، حکومت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بجٹ پاس کرانا ہے، ایسےحالات میں بجٹ پاس کیا جب ادارے خسارے میں ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاست کل سے شروع ہوگی، پاکستان کرپٹ مافیا اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کےلیے سیاسی قبرستان بنا دیں گے، دو جولائی کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے ریلوے بجٹ پیش کر رہے ہیں، 18 سال کے بعد رائل پام کا کیس جیتا ہے، تمام قبضہ گروپ 60 دن کے اندر ریلوے میں رقم جمع کرا دیں، تمام قبضہ گروپ 90 روز میں اپنے کیسز کلیئر کرا لیں، فریٹ کی 6 ٹرینیں چلائیں گے، فریٹ ڈیپارٹمنٹ کراچی منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، رائل پام  کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنائی ہے، 90 دن میں ٹینڈر دیں گے، ریلوے میں اربوں روپے کا خسارہ کم کریں گے، نئی مسافر ٹرینوں کے ٹینڈر لگا دیئے ہیں، جب تک میں وزیر ہوں ریلوے میں کوئی سنگل ٹینڈر نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 802291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش