0
Wednesday 3 Jul 2019 15:26

قومی شاہراہ پر پابندی کشمیریوں کو سزا دینے کے مترادف ہے، علی محمد ساگر

قومی شاہراہ پر پابندی کشمیریوں کو سزا دینے کے مترادف ہے، علی محمد ساگر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے سرینگر جموں شاہراہ پر قاضی گنڈ سے ناشری تک عام ٹریفک پر 5 گھنٹوں کی پابندی پر زبردست برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کے غیر دانشمندانہ اور عوام کش اقدامات سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ این سی کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے اپنے ایک بیان میں انتظامیہ کی طرف سے لئے گئے فیصلے کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجوہ گورنر انتظامیہ کو اس قسم کے غیر دانشمندانہ فیصلے لینے کے لئے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے سرینگر جموں شاہراہ پر عام ٹریفک کی نقل و حمل بہت زیادہ متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو دنیا سے جوڑنے والی واحد شاہراہ پہلے ہی موسم کی خرابی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بند رہنے سے لوگوں کے لئے وبال جان بن کر رہ گئی ہے کہ اب 5 گھنٹوں کی پابندی عائد کرکے لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس غیر دانشمندانہ حکمنامے سے نہ صرف مقامی لوگوں کی نقل و حمل بری طرح متاثر ہوگی بلکہ سیاحوں آمد و رفت بھی متاثر ہوئے بنا نہیں رہے گی۔ علی محمد ساگر نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی پابندی سے یہاں کا تاجر طبقے کو بھی اپنا شکار بنائے گا جو پہلے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر اقتصادی بدحالی کے شکار ہیں۔ این سی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ کشمیریوں نے ہر وقت اور ہر حال میں یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا رول نبھایا ہے۔ علی ساگر نے کہا کہ ایک روز پہلے گورنر کشمیریوں کے رول کی سراہنا کرتے ہیں اور دوسرے روز کشمیریوں پر تغلقی فرمان جاری کرکے کشمیریوں کو سزا دینے کے مرتکب ہورہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 802807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش