0
Saturday 6 Jul 2019 10:48

فیاض الحسن چوہان وزیر جنگلات پنجاب مقرر، حلف اٹھا لیا

فیاض الحسن چوہان وزیر جنگلات پنجاب مقرر، حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔ انہیں جنگلات کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں انہوں نے وزیر جنگلات کا حلف اٹھایا۔ قائم مقام گورنرچودھری پرویزالہی نے فیاض الحسن چوہان سے حلف لیا۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر قانون و بلدیات راجہ بشارت، صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین سمیت وزرا، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ جنگلات کی وزرات پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کی نیب حراست کے باعث خالی ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ فیاض الحس چوہان 2018 کے عام انتخابات میں راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے جس کے بعد انہیں 27 اگست2018ء کو پنجاب کا وزیر اطلاعات تعینات کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی ذمہ داریاں کچھ عرصہ ہی نبھا سکے اور انہیں 5 مارچ 2019 کو عہدے سے ایک متنازعہ بیان کے باعث فارغ کر دیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 803418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش