0
Friday 12 Jul 2019 22:55

عاطف کوئی کاروبار نہیں کررہا تھا، 40 میڈیا پرسنز سے رقم ہتھیائی، دوران تحقیقات ہولناک انکشاف

عاطف کوئی کاروبار نہیں کررہا تھا، 40 میڈیا پرسنز سے رقم ہتھیائی، دوران تحقیقات ہولناک انکشاف
اسلام ٹائمز۔ اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کی تحقیقات کے دوران انتہائی ہولناک انکشاف ہوا ہے کہ عاطف نے 40 میڈیا پرسنز سے رقم ہتھیائی، 5 کو قتل کا منصوبہ بنایا، اہلخانہ کو مانسہرہ بھیج کر منصوبے کے مطابق مرید اور دوست کو قتل کیا، ایک شخص جان بچانے میں کامیاب رہا، ملزم عاطف زمان نے رقم ٹائرز کے کاروبار کے نام پر حاصل کی، اصل میں ملزم کوئی کاروبار کر ہی نہیں رہا تھا، اس نے میڈیا پرسنز سمیت دیگر کو شیشے میں اتار کر دھوکہ دہی سے رقوم حاصل کی، کسی دوسرے کے ٹائر کے کاروبار کو اپنا بنا کر پیش کیا، رقوم مرید عباس اس کے دوستوں اور دیگر سے حاصل کی گئیں، تقریباً 40 میڈیا پرسنز نے اپنی رقم انویسٹ کر رکھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم عاطف نے جن میڈیا پرسنز سے رقوم لی ہوئی تھیں وہ میڈیا پرسنز تمام بڑے اداروں سے منسلک ہیں، دیگر افراد نے بھی عاطف کا لائف اسٹائل دیکھ کر رقم انویسٹ کی، یہ معاملہ ایک محتاط اندازے کے مطابق دو سے ڈھائی ارب کا ہوسکتا ہے، ملزم نے ڈبل شاہ طرز پر فراڈ سے رقم حاصل کی۔

ملزم عاطف زمان ماضی میں بہت ہی مشکل زندگی گزار رہا تھا، اچانک اس کے پاس پیسے اور فلیٹ ممکنہ طور پر اسی رقم سے آئے، ملزم عاطف کے ہمراہ اس فراڈ میں مزید افراد بھی شامل ہیں، مرید عباس سمیت 5 افراد کے قتل کا منصوبہ 2 سے 3 روز قبل بنایا گیا، منصوبہ بندی کے بعد عاطف نے اپنے اہلخانہ کو مانسہرہ روانہ کردیا، مرید عباس اور دیگر 4 افراد اپنی رقم کا شدت سے تقاضہ کر رہے تھے، سب سے پہلے ملزم نے انہیں قتل کرنے کے لئے چنا، عمر نامی شخص فائرنگ کے وقت موقع سے بھاگ گیا تو بچ گیا، یہ بھی تحقیقات جاری ہیں کہ فائرنگ کے وقت وہاں کون کون موجود تھا، دیگر دو جن میں ایک اینکر بھی شامل ہے اسے بھی قریبی مقام پر بلوایا گیا تھا، ملزم کا بھائی عادل موقع سے فرار ہے، اس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، ملزم عاطف تمام 5 افراد کو قتل کرنا چاہتا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ خود بھی خودکشی کرنا چاہتا تھا، تاہم حتمی بات تحقیقات مکمل ہونے پر کہی جاسکے گی۔
خبر کا کوڈ : 804720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش