0
Sunday 14 Jul 2019 13:26

قاسم علی قاسمی شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے آرگنائزر مقرر

قاسم علی قاسمی شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے آرگنائزر مقرر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے لاہور کے سینیئر رہنما قاسم علی قاسمی کو شیعہ علماء کونسل لاہور کا آرگنائزر  مقرر کر دیا ہے۔ قاسم علی قاسمی اس سے قبل صوبائی صدر کے مشیر، صوبائی نائب صدر اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔ قاسم علی قاسمی زمانہ طالب علمی سے ہی تنظیم سے وابستہ ہیں۔ ایس یو سی ذرائع کے مطابق ان کے تنظیم کیلئے کام اور ملی خدمات بھی نمایاں ہیں، جن کے پیش نظر انہیں لاہور کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ملک شوکت علی اعوان کے مستعفی ہونے کے بعد شیعہ علماء کونسل لاہور  کا یہ عہدہ خالی تھا۔ کونسل کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ قاسم علی قاسمی اپنے تنظیمی تجربے کی بدولت یہ ذمہ داری احسن انداز میں نبھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 805004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش