0
Monday 15 Jul 2019 10:59

چارسدہ، شادی کی غرض سے گھر سے فرار ہونیوالی لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی

چارسدہ، شادی کی غرض سے گھر سے فرار ہونیوالی لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں شادی کی غرض سے گھر سے فرار ہونے والی 15 سالہ دوشیزہ کو عاشق نے اپنے ساتھیوں سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ مقامی افراد کے مطابق زیادتی کا یہ واقعہ جہاں پیش آیا ہے وہ صوبائی وزیر قانون محمد خان کا آبائی علاقہ ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران متاثرہ لڑکی نے کہا کہ آصف اور اُس کے ساتھیوں نے مجھے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد صنم گڑھی کے علاقے میں اکیلے چھوڑ دیا، جس کے بعد ایک مقامی شخص نے مجھے مردان پولیس کے حوالے کر دیا، جنہوں نے بعد ازاں مجھے مردان کے دارالامان منتقل کر دیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد داؤد جس کا تعلق اتمانزئی کے علاقہ طارق آباد سے ہے، نے میڈیا کو بتایا کہ دارالامان کی انتظامیہ نے میری بیٹی کو میرے حوالے کیا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا، تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی فریاد ضلعی ناظم اعلٰی کو بھی پہنچائی، تاہم انہوں نے یہ مسئلہ میڈیا کے ذریعے اُٹھانے کا مشورہ دیا جس کے باعث میں میڈیا کے سامنے آنے پر مجبور ہوا۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ ہم انتہائی غریب لوگ ہیں، ہماری فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان اور انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے متعلقہ پولیس کو احکامات جاری کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 805090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش