0
Thursday 18 Jul 2019 11:47

ویڈیو اسکینڈل، مریم نواز سمیت نون لیگ کی اعلٰی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

ویڈیو اسکینڈل، مریم نواز سمیت نون لیگ کی اعلٰی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لانے پر مسلم لیگ نون کی اعلٰی قیادت کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک کی شکایت پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ مقدمے میں مریم نواز، شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف ، عظمٰی بخاری، پرویز رشید، احسن اقبال و دیگر کو نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو ہیر پھیر کر کے دکھائی اور اسے ٹیمپر کر کے الیکٹرانک فارجری بھی کی۔ ایف آئی آر اندراج کے بعد بعد ویڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل میں میاں رضا نامی نیا کردار بھی سامنے آیا، جس نے ویڈیو میاں طارق سے خرید کر اسے آگے فروخت کیا، جج ارشد ملک کی ہی شکایت پر ایف آئی اے نے دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں طارق کو گرفتار کیا۔

متن میں کہا تھا ہے کہ جب ملتان میں ڈسٹرکٹ جج تھا تو میاں طارق نے غیراخلاقی ویڈیو بنائی، 5ماہ پہلے میاں طارق نے ویڈیو مسلم لیگ نون کے رہنما میاں رضا کو فروخت کی، ویڈیو کے ذریعے ناصر جنجوعہ، ناصر بٹ، خرم یوسف، مہر گیلانی نے بلیک میل کیا اور کہا کہ نوازشریف کی مدد کرو۔ جج ارشد ملک کی درخواست پر کاٹی جانے والی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ بلیک میل کرکے کہا جاتا تھا کہ تاثر پیش کروں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دباؤ میں دیا، مریم نواز، لیگی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کرتے دیکھ کر شدید جھٹکا لگا کیونکہ اس کا مقصد خاندان، عدلیہ کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈا کرنا مقصود تھا۔ ارشد ملک نے وزیر قانون کو ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد ایک خط تحریر کیا تھا جس میں پریس کانفرنس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ایف آئی آر، ایف آئی اے کے اسلام آباد تھانے میں کاٹی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 805610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش