0
Thursday 18 Jul 2019 12:33

لاہور، وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے

لاہور، وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے کے بعد وہ ایوان وزیراعلیٰ پہنچے ہیں جہاں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں تمام وزراء اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبے کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔ صوبائی کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیراعظم عمران خان لاہور چیمبر آف کامرس جائیں گے جہاں وہ تاجر برادری سے ملاقات کریں گے۔ تاجر رہنماوں اور صنعت کاروں کیساتھ ملاقات میں پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے جبکہ صنعت، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں اٹھائے جانیوالے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان صنعتی زون کے قیام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ایوان وزیراعلیٰ پہنچنے پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 805618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش