0
Thursday 18 Jul 2019 23:09

محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان کیجانب سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پر 270 اہلکار معطل

محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان کیجانب سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پر 270 اہلکار معطل
اسلام ٹائمز۔ محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پر 270 اہلکاروں کو معطل کردیا، جن میں تین ہیڈ ماسٹرز سمیت گریڈ سترہ کے پندرہ افسران شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق غیر حاضر ملازمین کی نشاہدہی آر ٹی ایم سسٹم سے ہوئی۔ معطل ہونے والے ملازمین میں 146 کا تعلق پنجگور سے ہے، جن میں جن میں 106 جے وی ٹیچرز، 15 جے ای ٹیچرز، 6 ایس ایس ٹی 3 پی ای ٹی، 2 ڈرائنگ ماسٹرز، 1 ای ایس ٹی، 3 معلم القران، 1 جونئیر کلرک جبکہ 7 نائب قاصد شامل ہیں۔

ان کے علاوہ 124 اہلکاروں کا تعلق  ڈیرہ بگٹی سے ہے، جن میں 3 ہیڈ ماسٹر، 49 جے وی ٹیچرز، 5 لیب اسسٹنٹ، 8 پی ای ٹی، 6 ایس ایس ٹی، 29 جے ای ٹیچرز، 5 ڈرائنگ ماسٹرز، 3 معلم القران، 1 بینڈ ماسٹر، 2 نائب قاصد اور غیر فعال اسکولوں کے 13 دیگر اہلکار شامل ہیں۔ سیکرٹری تعلیم بلوچستان محمد طیب لہڑی کے مطابق معطل ملازمین کا کیس انکوائری کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ ملازمین اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے تو انہیں ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 805694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش