0
Friday 19 Jul 2019 11:04

نیشنل کانفرنس عوامی مشکلات کا مداوا کریگی، عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس عوامی مشکلات کا مداوا کریگی، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کی مجلس عاملہ کا ایک غیر معمولی اجلاس نائب صدر عمر عبداللہ کی قیادت میں سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر، معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تنظیمی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کے علاوہ ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال، نامساعد حالات، لوگوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل و مشکلات، انسانی حقوق کی پامالیوں، لوگوں کی ناراضگی اور اس وقت ریاست کو درپیش مختلف چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے کشمیر کے موجودہ نامساعد و ناگفتہ بہہ حالات اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری رہنے پر زبردست تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی منتخبہ حکومت کو کئی متبادل نہیں ہوسکتا ہے جب تک یہاں ایک عوامی حکومت معرض وجود نہیں آتی تب تک لوگوں کو کسی بھی قسم کی راحت پہنچنے کی اُمید نہیں۔ ممبران اجلاس میں صوبہ کشمیر کے موجودہ سیاسی اور تنظیمی امورات اور لوگوں کے ان درپیش مشکلات اور مصائب کی جانکاری دی جن سے ریاست کا عوام اس وقت دوچار ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ لوگوں کو مشکلات اور مصائب کے موجودہ دلدل اور ریاست کو غیر یقینی صورتحال سے نجات دلانا نیشنل کانفرنس کی اولین ترجیح ہے۔
خبر کا کوڈ : 805726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش