0
Thursday 23 Jun 2011 20:02

طالبان نے امریکی افواج کے انخلاء کے اعلان کو نمائشی اور مضحکہ خیز قرار دے دیا

طالبان نے امریکی افواج کے انخلاء کے اعلان کو نمائشی اور مضحکہ خیز قرار دے دیا
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے اعلان کو طالبان نے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اپنی مسلح جنگ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے صدر اومابا کا امریکی فوجی انخلاء کا اعلان صرف علامتی ہے۔ اعلان کے مطابق اس سال صرف 10 ہزار فوجی افغانستان سے نکالے جائیں گے، جو جنگ سے تھکنے والی انٹرنیشنل کمیونٹی اور امریکی عوام کے لیے تسلی بخش نہیں، طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان میڈیا کو موصول ہوا، جس میں امریکا پر الزام لگایا گیا کہ امریکا اپنی قوم کو مسلسل غلط امیدیں اور بے بنیاد فتح دکھاتے ہوئے جنگ کے خاتمے کا ذکر کرتے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے افغان مسئلے کا حل غیرملکی فوجیوں کے فوراً انخلاء میں ہے اور جب تک یہ نہیں ہو گا، دن بدن ان کی مسلح جنگ بڑھتی جائے گی۔
طالبان نے امریکی فوجیوں کی واپسی کو نمائشی اقدام قرار دیدیا
افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی فوج کے انخلاء کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے تو دوسری جانب طالبان نے براک اوباما کے افغانستان سے دس ہزار امریکی فوجیوں کے انخلاء کے اعلان کو نمائشی اقدام قرار دیا ہے۔ میڈیا کو جاری کئے جانے والے تحریری پیغام میں افغان طالبان کا کہنا ہے کہ یہ ایک نمائشی عمل ہے جس سے امریکی عوام بھی مطمئن نہیں ہو سکتی۔ بیان میں امریکی انتظامیہ پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا نے ہمیشہ اپنی عوام کو حقیقت سے بے خبر رکھا، جب تک افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلاء نہیں ہوتا، طالبان تحریک جاری رہے گی۔ طالبان نے امریکی فوجیوں کے مرحلہ وار انخلاء کے موقع پر مذاکرات کے عمل کو بھی مسترد کر دیا۔ 
خبر کا کوڈ : 80639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش