0
Friday 26 Jul 2019 23:53

کل اپوزیشن کا احتجاج ایماندار شخص کے وزیراعظم بننے پر تھا جو ناکام رہا، علی محمد خان

کل اپوزیشن کا احتجاج ایماندار شخص کے وزیراعظم بننے پر تھا جو ناکام رہا، علی محمد خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے کرے، ہم نہیں روکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں‌ نے نجی ٹی وی کے پروگرام "سوال یہ ہے" میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین و قانون پر مکمل عمل ہورہا ہے۔ کل اپوزیشن کا احتجاج ایماندار شخص کے وزیراعظم بننے پر تھا، جو ناکام رہا، علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں ادارے آزاد ہیں، ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے، اپوزیشن کا حق ہے، جو بولنا ہے، بولے۔
ان کے مطابق کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دیں گے، قانون توڑنے والوں کے خلاف مقدمہ ہوگا، مگر غلط مقدمے پر نوٹس لیا جائے گا.

علی محمد خان نے کہا کہ نواجوانوں کو سیاست میں لانے میں اسد عمر کا بڑا ہاتھ تھا، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اپوزیشن جماعتوں کا کل کا یوم سیاہ عوام کے خلاف تھا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مزید کہا کل اپوزیشن کا احتجاج ایماندار شخص کے وزیراعظم بننے پر تھا، جو ناکام رہا۔
 
خبر کا کوڈ : 807291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش