1
0
Friday 24 Jun 2011 12:38

کراچی،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، جناح اسپتال کی رہائشی کالونی سے 20 کلو گرام وزنی بم برآمد

کراچی،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، جناح اسپتال کی رہائشی کالونی سے 20 کلو گرام وزنی بم برآمد
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں واقع جناح اسپتال کی رہائشی کالونی سے 20 کلوگرام وزنی دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ قائم مقام سی سی پی او کراچی اقبال محمود کے مطابق جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے ساتھ واقع رہائشی کالونی میں نماز کی جگہ پر مشتبہ سامان کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ یہ دھماکا خیز مواد ہے، جس کے ساتھ ڈیٹونیٹرز، لوہے کی پلیٹیں اور بال بئیرنگز بھی تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا جانا تھا اور اگر دھماکا ہو جاتا تو آدھے کلومیٹر کے علاقے میں تباہی پھیلتی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جمعے کے دن کے حوالے سے خاص طور پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کراچی میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام، جناح اسپتال کی رہائشی کالونی سے ریمورٹ کنٹرول بم برآمد، بم ڈسپوزل سکواڈ کی کوششوں سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ چیف کیپیٹل پولیس آفیسر ﴿سی سی پی او﴾ کراچی اقبال محمود نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول بم 15 سے 20 کلو گرام وزنی تھا جسے جناح آباد سے متصل رہائشی کالونی میں نصب کیا گیا تھا۔ ریمورٹ کنٹرول بم کی نشاندہی پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو فوری اطلاع دی گئی جس نے اس کو کامیابی سے ناکارہ بنا کر بڑی دہشتگردی کی کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سی سی پی او کراچی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی کوشش کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 80749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Canada
I am ttoally wowed and prepared to take the next step now.
ہماری پیشکش