0
Monday 29 Jul 2019 20:21

پی ڈی پی اور پی سی نے بھاجپا کو جموں و کشمیر پر مسلط کیا ہے، تنویر صادق

پی ڈی پی اور پی سی نے بھاجپا کو جموں و کشمیر پر مسلط کیا ہے، تنویر صادق
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے اُس کے لئے پی ڈی پی اور پی سی براہ راست ذمہ دار ہیں۔ پی ڈی پی نے بھاجپا کو جموں و کشمیر مخالف ایجنڈا چلانے کا بھرپور موقع فراہم کیا۔ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر تنویر صادق نے آج لال بازار زڈی بل میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب 35 اے کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں کیس دائر ہوا، اُس وقت پی ڈی پی اور پی سی والے اقتدار میں اس قدر محو تھے کہ ان لوگوں نے بھارتی کو اس کیس کے خلاف ایک سادہ حلف نامہ دائر کرنے کے لئے بھی نہیں کہا، جس سے یہ کیس سماعت سے پہلے ہی خارج ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی پی اور پی سی والے بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں لیکن جب یہ لوگ بھاجپا کے ساتھ اتحاد میں رہ کر حکومت سازی کررہے تھے تب ان کی زبانوں پر تالے لگے تھے۔

تنویر صادق نے کہا کہ یہ لوگ آج 35 اے کو لیکر بڑے بڑے بیانات جاری کر رہے تھے لیکن جب ان کے پاس 35 اے کو بچانے کا موقع تھا، تب ان لوگوں نے چپ سادھ رکھی تھی۔ تنویر صادق نے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہورہا ہے جو پی ڈی پی کے ایجنڈا آف الائنس کی دین ہے اور اس الائنس میں پی سی والے بھی برابر شریک تھے۔ تنویر صادق نے کہا کہ بھاجپا پہلے بھی تھی لیکن کبھی اقتدار میں نہ آسکی لیکن پی ڈی پی نے بی جے پی کا ہاتھ تھام کر انہیں جموں و کشمیر پر مسلط کرکے حکمرانی کا موقع فراہم کیا۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ہر ایک کشمیری غیر یقینیت اور بے چینی کے بھنور میں ہے اور کس طرح سے کشمیریوں کو پشت بہ دیوار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ جو کھلواڑ ہورہا ہے اس کے لئے پی ڈی پی و پی سی ذمہ دار ہے۔
خبر کا کوڈ : 807793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش