0
Wednesday 31 Jul 2019 10:01

امن کے قیام کیلئے سکیورٹی اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا، جام کمال

امن کے قیام کیلئے سکیورٹی اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران دہشت گرد عناصر اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے قومی عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہ امن کے قیام کے لئے سکیورٹی اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور عوام کی حمایت اور تعاون سے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعلٰی اور صوبائی کابینہ کی جانب سے دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ وزیراعلٰی نے پولیس اور سکیورٹی اداروں کو شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے اور محکمہ صحت کو اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سٹی تھانے کے قریب لیاقت بازار میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 28 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 808057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش