0
Thursday 1 Aug 2019 16:30

وفاقی وزیر علی زیدی کراچی کو صاف کرنے کیلئے میدان میں آگئے

وفاقی وزیر علی زیدی کراچی کو صاف کرنے کیلئے میدان میں آگئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی نے کراچی کو 2 ہفتوں میں کچرے سے پاک کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہم نے مہم کے لئے ایک مومینٹم بنا لیا ہے اور اس مہم میں کئی تنظمیں بھی تعاون کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے 6 ڈسٹرکٹ سے ہم کچرا صاف کریں گے، عوام کے ساتھ مل کر شہر صاف کرکے دکھائیں گے، اگلے 2 ہفتوں کے اندر کراچی سے کچرا صاف کرکے دکھائیں گے، اب عالمگیر کے ساتھ کراچی کے عوام اور وفاقی حکومت شہر صاف کریں گے۔ وفاقی وزیر نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے 38 نالے صاف ہو جاتے تو پانی کھڑا نہ ہوتا، بیشتر نالوں سے کچرا صاف نہیں کیا گیا علاقوں کو تو ڈوبنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بتادیا تھا، سندھ حکومت نے کیا تیاری کی، سعید غنی کے حلقے میں کچرا ہے، دیگر مسائل ہیں کیا کام کیا۔ علی زیدی کا کہنا  تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر کب سے اختیار مانگ رہے ہیں، کراچی سندھ کا ہی شہر ہے اور وسیم اختر اس کے میئر ہیں، شہر کا 6 ہزار ٹن کچرا روز سمندر میں پھینکا جارہا ہے، سعید غنی ناکام ہوچکے ہیں، ان سے فوری طور پر استعفیٰ لیا جائے، شہباز شریف کی طرح رنگ برنگی جیکٹیں پہننے سے کچھ نہیں ہوگا، سعید غنی فیل ہوچکے۔ بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات پر انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک والوں سے بھی باز پرس کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 808283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش