0
Monday 5 Aug 2019 22:55

وزیراعظم نے علی زیدی کو کراچی صفائی مہم کی ہدایت کی، خرم شیر زمان

وزیراعظم نے علی زیدی کو کراچی صفائی مہم کی ہدایت کی، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شہر قائد کی صفائی کیلئے پچھلے دس سال سے آوازیں اٹھا رہے ہیں، مگر مسئلہ ابھی تک حل نہ ہوا، سندھ حکومت شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ شہر کی صفائی کیلئے پچھلے 10، 11 سال سے آواز اٹھا رہے ہیں، کراچی کے سیوریج کا پانی سمندر میں جا رہا ہے، شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا، مگر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشیں 50 سے 60 ملی میٹر ہوئیں، شہر کے نالوں میں کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے، صدر کا پورا علاقہ بھی سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے، بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، جو اختیارات میئر کے پاس ہونے چاہئیں، وہ وزیراعلیٰ کے پاس ہیں، شہر کی ابتر صورتحال دیکھ کر وزیراعظم نے علی زیدی کو صفائی مہم کی ہدایت کی، ہم سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 809062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش