0
Wednesday 7 Aug 2019 19:48

مودی نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا، گورنر پنجاب

مودی نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا پی سی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشتگردی بڑا چینلج تھا، آرمی پبلک سکول کے سانحے کے بعد پوری قوم ایک پیج پر آئی کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی ختم کرنی ہے، دہشتگردی ختم کرنے کا کریڈیٹ افواج پاکستان اور قوم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، پاکستان میں مدارس میں اصلاحات کرنا پڑیں گی، سکولوں اور مدارس میں یکساں نظام تعلیم لانا پڑے گا، مدارس میں اصلاحات لانے کیلئے علماء کرام تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشتگردی سے اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا پاکستان کا ہوا ہے، امن انصاف کے بغیر نہیں آ سکتا، مقبوضہ کشمیر میں امن انصاف کے بغیر ممکن نہیں، امن اسی وقت ہوگا جب وہاں ظلم بند ہوگا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جنگیں مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کروایا گیا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرامد کروانا آسان کام نہیں تھا، افغانستان میں امن پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں، جو ہمیں الزام دیتے ہیں کہ افغانستان میں امن پاکستان نہیں چاہتا وہ عقل کے اندھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، امن کی صورت میں پاکستان ترقی کرے گا، تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں نہ ہوں تو شیڈو کیبینٹ بنائیں، اس وقت بھارت کیساتھ صورتحال کشیدہ ہے۔ ہمیں جنگ کی بجائے دونوں ممالک کے عوام کی حالت بہتر بنانے پر توجہ دینا چاہیے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ نریندر مودی نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا، کشمیری اپنے حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، بھارت نے ان کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کرنا بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، نریندر مودی گجرات میں قتل عام کی تاریخ مقبوضہ کشمیر میں دوہرانا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی برادری بھارت کو سمجھانا چاہیئے مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر کا کیس عالمی سطح پر پیش کریں گے، عالمی سطح پر رابطے کئے جا رہے ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، پاکستانی قوم بحرانوں سے نبٹنا جانتی ہے، بھارت نے جنگ کی جارحیت کی تو پاکستانی قوم نمٹنا جانتی ہے، ایٹمی جنگ دونوں کیلئے خطرناک ہے نریندر مودی عقل کے ناخن لیں۔
خبر کا کوڈ : 809431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش