0
Monday 12 Aug 2019 20:02

اسلام آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی

اسلام آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پہ فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے دو مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ ون میں پولیس اہلکاروں نے دو مشکوک افراد کو چیکنگ کے لیے روکا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے سب انسپکٹر اعجاز احمد اور کانسٹیبل بختیار احمد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے جوانوں نے زخمی ہونے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور فائرنگ کرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 30 بور کے دو پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو پمز اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے زخمی جوانوں کی عیادت کی اور ان کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 810237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش