0
Friday 16 Aug 2019 20:53
باچہ آباد میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگرودوں میں فائرنگ کا تبادلہ

ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاتون سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

مرنے والے تین دہشتگرد سکیورٹی فورسز پہ حملوں کے متعدد مقدمات میں مطلوب
ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاتون سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ باچہ آباد میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں خاتون سمیت 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے تین دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران دیگر دہشت گرد قریبی جنگل میں فرار ہوگئے، جن کی تلاش کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کلاچی کے علاقہ باچہ آباد اور آس پاس جنگلوں میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے مختلف اطراف سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں نے پسپائی اختیار کی۔

جوابی کارروائی کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 دہشتگرد موقع پہ ہی ہلاک ہوگئے، جن میں سے تین کی شناخت محمد جاوید ولد غلام فرید سکنہ پکہ ملانا ڈیرہ اسماعیل خان، حسیب الرحمان ولد حفیظ الرحمان سکنہ تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان، محمد عبداللہ ولد اللہ دتہ سکنہ تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان کے نام سے کی گئی، جو کہ پولیس موبائل پروا پر حملہ کرنے سمیت فورسز پر حملوں کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے مختلف آٹھ مقدمات میں مطلوب تھے۔ مرنے والے دیگر دو دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے لائیٹ مشین گنز رائفلیں، پولیس وائرلیس سیٹ، دستی بم، خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا سامان شامل تھا۔ دہشتگردوں کے ساتھی قریبی جنگل میں فرار ہوچکے ہیں، جن کی تلاش کیلئے تاحال آپریشن جاری ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے جنگلوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے دورافتادہ جنگلوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں دہشت گروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جنگلوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن میں سے 2 کی شناخت جاوید ملانہ اور عبدالرحمٰن استرانہ کے نام سے ہوگئی ہے، جبکہ 2 دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں پر پولیس موبائل اور فورسز پر حملوں کے 8 مقدمات درج تھے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، پولیس وائر لیس سیٹ، دستی بم اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والے اجزاء بھی برآمد ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 810959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش