0
Saturday 17 Aug 2019 10:39

خضدار، بی این پی کے رہنما امان اللہ زرک زئی سمیت 4 افراد قتل

خضدار، بی این پی کے رہنما امان اللہ زرک زئی سمیت 4 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب امان اللہ زرک اور ان کے تین ساتھیوں کو قتل کر دیا ہے۔ قتل ہونے والوں میں نواب امان اللہ زرک کا ایک پوتا بھی شامل ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق زہری میں شرپسندوں نے فائرنگ کرکے بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے 3 ساتھیوں کو قتل کر دیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم افراد بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی کے قافلے پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ واقعے میں نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مسلح افراد فرار ہو گئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نواب امان اللہ زرک زئی  کو نشانہ بنانے کے لئے پہلے ہی گھات لگائے ہوئے تھے۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رشتہ کے تنازعہ پہ چار افراد کے قتل کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 811025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش