0
Sunday 18 Aug 2019 10:54

عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ملتان روڈ پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے دورے کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اس سے قبل 30 جون کو تحریک انصاف پنجاب کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے سیاسی امور پر وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا۔

اس موقع پر جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ اور اکرم چوہدری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں انہوں نے مقامی حکام کو ہدایت جاری کی تھی کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہ دی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 811223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش